سرداراخترجان مینگل کا ایم این اے فنڈز سے جاری مختلف منصوبوں کا وزٹ گرِیڈ اسٹیشن اورناچ کا افتتاح

وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ایم این اے فنڈز سے جاری مختلف منصوبوں کا وزٹ گرِیڈ اسٹیشن اورناچ کا افتتاح کردیا آج گروک گریڈ اسٹیشن کا افتتاح بھی کرینگے پارٹی ذرائع حالیہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کے ایم این اے فنڈز سے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل پارٹی کے ایم پی میر محمد اکبر مینگل اور پارٹی کے دیگر رہنماوں کے ہمراہ اپنے حلقے میں جاری مختلف منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا اس موقع پر سب تحصیل اورناچ کے دورے کے دوران انہوں نے اپنے فنڈز سے منظور ہونے والے 132 KV اورناچ گریڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا اس پہلے سردار محمد اختر مینگل نے کراڑو اور سونارو میں جاری ڈیمز کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ایکسیئن ایریگیشن سعد احمد نے انہیں مختلف ڈیمز پر جاری کام پر بریفنگ دی اس موقع پر سردار اختر جان مینگل کا کہنا تھا کہ بارشیں نہ اور پانی کو بروقت اسٹوریج نہ کرنے وجہ سے پانی کا لیول انتہائی نیچے چلا گیا ہے جسکی وجہ بلوچستان پانی کے حصول میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں بلوچستان کو اس وقت بڑے بڑے ڈیمز کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ڈیمز نہ بنے کی وجہ سے بارشوں کے قدرتی پانی ضائع ہو رہا ہے امید ہے کہ ان علاقوں میں ڈیمز کے تعمیر سے علاقوں پانی کا لیول بہتر ہوگا دورے کے دوران اورناچ گریڈ اسٹیشن افتتاح کے موقع پر پارٹی رہنماوں قبائلی عمائدین اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورناچ گریڈ اسٹیشن یہاں کے عوام کا درینہ مطالبہ تھا گریڈ اسٹیشن کے بنے سے یہاں پر زرعی انقلاب آئیگا اورناچ دروہ جدید میں بلوچستان کے دیگر شہروں کی طرح مختلف مسائل سے شکار ہے اپوزیشن کا حصہ ہوتے ہوئے کوشش ہے کہ حلقے کے عوام کے مسائل حل ہوں دس ارب روپوں کو ہڑپ کرنے کا الزام لگانے والے آج آپے سے کیوں باہر دیکھائی دیے رہے ہیں ہم نے جب عمران خان کو ووٹ دیا تھا تو ایک معاہدہ کے تحت اس معاہدے میں بلوچستان مختلف علاقوں میں ترقیاتی اسیکمات بھی شامل تھی اور یہ منصوبے ان کا حصہ ہے یہاں کے عوام کو جھوٹی ترقیوں کا جھانسہ دینے والے پچھلے کئی ادواروں سے مختلف حکومتوں کا حصہ چلے آرہے ہیں انہوں نے کوئی اہم کارنامہ سرانجام نہیں دیا یہاں کے عوام نے لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہے ہمیں ترقی مخالف کہنے والے لوگ بلوچستان کو کونسے چاند پر پہنچائے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ ہمارے منصوبوں کو ہضم ہونے کا بھی عادت اپنے آپ میں ڈال دیں عوام نے انہیں بہت پہلے سے مسترد کردیا ہے وہ ہر حوالے مسترد کیے جاچکے ہیں منصوبوں کی چوریاں پہلی بار یہاں دیکھ رہا ہوں ہم نے بلوچستان کے ترقی اور ان کے مسائل پر جسطرح اپنا موقف دیا شاہد کوئی اس حق کو ادا کردیا ہو ہم اپنے موقف سے ایک انچ پیچھے نہیں ہٹے گئے زور لگانے والے تھک جائے گے مگر ہمارے حوصلوں میں کمی نہیں ہوگی سردار اختر جان مینگل کے دورے دوران ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائاسلام کی مقامی قیادت موجود تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے