کراچی ميں بنڈل آئی لينڈ کے قريب 2بحری جہاز خراب

کراچی (ڈیلی گرین گوادر)کراچی میں بنڈل آئی لینڈ کے قریب 2 بحری جہاز خراب ہوگئے جس کو ریسکیو کرنے کے لیے امدادی کام جاری ہے۔آئل ٹینکرز پورٹ قاسم آرہے تھے کہ ہائی ٹائیڈ کے باعث انجن بند ہوگئے، دھانتیا اور ہائی پراسپیریٹی نامی جہازوں کو لنگر ڈال کر پھنسنے سے بچایا گیا۔

پورٹ قاسم حکام کے مطابق نیوی گیشن چینل میں جہازوں کی آمدورفت جاری ہے جبکہ جہازوں کے انجن کی خرابی دور کرکے برتھ پر لگانے کا آپریشن جاری ہے۔حکام پورٹ قاسم محمود مولوی نے واضح کیا کہ پورٹ قاسم پر جہاز ریت میں پھنسنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے