مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکے کے بعد سیکورٹی کی مزید نفری جائے وقوعہ پربھجوا دی گئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مشکاف ریلوے اسٹیشن کے قریب بم دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔اور سیکورٹی کی مزید نفری جائے وقوعہ پر بھجوا دی گئی۔بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکے سے ایک کلومیٹر تک کے فاصلے جن میں کرتا گاؤں، دم، نالہ اور اس سے ملحقہ گاؤں کو سرچ آپریشن کے بعد کلیئر کر دیاہے۔مسافروں کو مشکاف ریلوے اسٹیشن میں منتقل کرنے کے لیے انجن کی تین بوگیاں کو جائے حادثہ پر بھجوایا جا رہا ہے۔ بعد ازاں مسافروں کو جعفر ایکسپریس میں منتقل کر کے پنجاب کی طرف روانہ کیا جائے گا۔ایف سی بلوچستان نے مسافروں میں پانی کی بوتلیں، جوس، دودھ اور کھانے کی دیگر اشیاء تقسیم کی۔ اور مسافروں کے عشائیے میں کھانے کا بندوبست بھی کر رہی ہے۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے ممکنہ ٹائم فریم ابھی تک ریلوے حکام کے ذریعے طے کیا جانا ہے۔