محکمہ بلدیات کے ملازمین کئی ماہ سے احتجاج پر ہیں ،جام کمال خان کی سیاسی عناد وزیر بلدیات کے ساتھ تھی ، ثناء بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بی این پی کے رکن ثناء بلوچ نے وزیراعلیٰ کی توجہ محکمہ بلدیات کے کنٹریکٹ ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی جان مبذول کراتے ہوئے کہا کہ ملازمین کئی ماہ سے احتجاج پر ہیں جام کمال خان کی سیاسی عناد وزیر بلدیات کے ساتھ تھی لیکن آپ سے گزارش ہے کہ یہ ایک فائل ہے اسے نکال دیا جائے جس پر وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کو ابھی دو ماہ ہی ہوئے ہیں آئندہ جوابات وقت پر ملا کریں گے۔لوکل گورنمنٹ کے تمام معاملات اٹھائے ہیں اور انہیں حل کیا جائے گا محکمہ بلدیات کی فائل پراسس میں ہے بعض معاملات میں عدالت، نیب اور دیگرمعاملات آڑے آجاتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے