ترقیاتی کاموں میں سست روی ناقابل برداشت ہے،وزیراعلی بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادروزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ افغانستان میں تبدیلی کے اثرات ہمیشہ صوبے کو بھگتنا پڑتے ہیں امن وامان کی بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز آن بورڈ ہیں،ڈیڑھ سال بعد کوئٹہ پیکج کے منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کروا رہے ہیں،ترقیاتی کاموں میں سست روی ناقابل برداشت ہے عوام کے پیسہ ضائع نہیں دیں گے، یہ بات انہوں نے منگل کو کوئٹہ میں سریاب روڈ کے دورے اور کوئٹہ پیکج کے منصوبوں کے جائزہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلی کا کہنا تھا کہ بلوچستان آدھا پاکستان ہے،یہاں امن ومان کی ذنہ داری صوبائی حکومت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ افغانستا ن میں جب بھی کوئی تبدیلی آتی ہے تو اثرات صوبے کو بھگتنا پڑتے ہیں،برحال امن وامان کی بہتری کے لئے کوششیں جاری ہیں،وزیراعلی کاکہنا تھا کوئٹہ کا بنیادی مسئلہ باقائدہ ماسٹر پلان کا نہ ہونا ہے،ماسٹر پلان کی باقائدہ بہتری کے لئے فرمز ہائر کی ہیں اس پر کام کرینگے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں سڑکوں کی توسیع کے روکے ہوئے کام شروع کررہے ہیں کوئٹہ ڈیوپلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت کی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لئے ایڈمنسٹریٹرکو3 ماہ کا وقت دیا ہے وزیراعلی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں قلت آب کامسئلہ دیرینہ اور تشویشناک ہے شہر میں 900فٹ تک پانی نکالا جارہا ہے،شہر کے اطراف میں ڈیمز بن رہے ہیں مزید ڈیمز کی ضرورت ہے پانی کی قلت دور کرنے کے لئے ٹاسک فورس بنادی ہے، شہر میں پانی کی قلت دور کرنا بڑا چیلنج ہے اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے