150 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرنے پر 150 سے زائد ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 36، سینیٹ 3 اور پنجاب اسمبلی کے 69 اراکین کی رکنیت معطل کی ہے۔

سندھ اسمبلی کے 14 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے 21 جب کہ بلوچستان اسمبلی کے 7 اراکین کی بھی رکنیت معطل کی گئی ہے۔جن ارکان کی رکنیت معطل ہوئی ہے ان میں وفاقی وزیرمذہبی امور نور الحق قادری، وزیر مملکت فرخ حبیب، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وزیر تعلیم شفقت محمود شامل ہیں۔

ان کے علاوہ فہمیدہ مرزا ، عامر لیاقت، راجہ ریاض، صداقت عباسی، خالد مقبول صدیقی کی بھی رکنیت معطل ہے۔پنجاب اسمبلی کے اویس لغاری اور بلوچستان اسمبلی سے سردار یار محمد رند کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک اور سینیٹر سکند مندھرو کی رکنیت بھی معطل کی ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معطل اراکین اسمبلی اور سینیٹ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی کسی بھی قسم کی قانون سازی میں بھی شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے