ژوب، ٹریفک حادثہ1شخص جاں بحق ایک زخمی

ژوب(ڈیلی گرین گوادر) ژوب کے علا قے کوئٹہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق پیر کو ژوب کے علا قے کوئٹہ روڈ بی آر سی کالج کے قریب گاڑی اور مسافر بس میں ٹکر کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ہاشم خان بابر جاں بحق جبکہ عبداللہ خروٹی زخمی ہو گئے پو لیس نے لاش اور زخمی کو فوری طوپر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے