نوکنڈی وگردونواح میں بارش موسم سرد،18 جنوری سے بارشوں کا نیا سلسلہ بلوچستان داخل ہوگا

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی اور گرد نواح میں بارش،موسم سرد ہوگیا نوکنڈی اور اس پاس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات وقفے وقفے سے صبح تک بارش کا سلسلہ جاری رہا نوکنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے اس کے علاؤہ سیندک،دور بن چاہ اور ملک نار جان کے پہاڑی علاقے میں بارش کی اطلاع ہے جبکہ میدانی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے محکمہ موسمیات کی مطابق 18 جنوری 2022 بروز سہ شنبہ دوپہر سے چہارشنبہ کے دوران گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش برفباری و ژالہ باری کا سبب بننے والی مغربی ہواوں کا ایک مضبوط سسٹم تحصیل تفتان میں جنوب مغرب سے داخل ہوگا تفتان اوراس سے متصل شمالی علاقوں رباط، کچاو، سیندک ومضافات میں رواں سیزن کی اچھی بارش متوقع ہے درج بالا علاقوں کے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے