سی پیک روڈ ایم 8 پرہوٹل میں رہزنی، شہریوں نے روڈ بلاک کردیا

خضدار(ڈیلی گرین گوادر) سی پیک روڈ ایم 8 پر ہوٹل میں رہزنی، شہریوں نے روڈ ٹریفک کے لئے بلاک کردیا، انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی تفصیلات کے مطابق پیر کی شب خضدار کھوڑی میں ایم 8 روڈ سے منسلک زمیندار ہوٹل پر رہزنوں نے نقب لگاکر مبینہ طور پر لاکھوں روپے نقد اور قیمتی سامان لیکر گئے۔جس کے بعد آج ہوٹل مالک و دیگر شہریوں نے ایم 8 روڈ پر احتجاج کرتے ہوئے شاہراہ عام ٹریفک کے لئے بلاک کردیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ مزکورہ ہوٹل پر اس سے پہلے بھی رہزنی ہوئی ہے تاہم ملزمان گرفتار نہیں ہوئے۔ لہذا ملوث چوروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے