جدید ترین سفری سہولیات سے آرائستہ مسافر بحری جہازگڈانی کے ساحل پر پہنچ گیا

لسبیلہ(ڈیلی گرین گوادر) جدید ترین سفری سہولیات سے آرائستہ ایک اور خوبصورت مسافر بحری جہاز گڈانی کے ساحل پر پہنچ گیا اس سلسلے میں زرائع کے مطابق جدید ترین سفری سہولیات سے آراستہ ایک اور انتہائی خوبصورت اور پرآئش مسافر بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈز میں ناکارہ ہونے کے لیے گڈانی کے ساحل پہ پہنچ گیا زرائع کے مطابق مذکورہ فیوجی نامی بحری جہاز عنقریب قانونی ضوابط پورے کرکے گڈانی شپ بریکنگ یارڈز کے پلاٹ نمبر 128 پر لنگر انداز کیا جائیگا جہاں اسکو ناکارہ بنا کر اسکریپ میں تبدیل کیا جائیگا واضع رہے کہ پچھلے مہینے اٹلی سے ایک ایسا ہی مسافر بحری جہاز گڈانی شپ بریکنگ یارڈز پر لنگر انداز ہوا تھا جو تاحال لوگوں کی تفریح کا سبب بنا ہوا ہے گڈانی شپ بریکنگ یارڈز میں کافی عرصے بعد ایسے خوبصورت پرآئش مسافر بحری جہازوں کے آمد کو عوامی حلقوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے انکے بقول ایسے خوبصورت جہازوں کے آنے سے جہاز شپ بریکنگ کی رونقیں بحال ہوئی ہیں وہی مالی بحران کا شکار اس صنعت کو دوبارہ فعال ہونے کا بھی موقع مل رہا ہے جو علاقے کے لیے خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے