بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش اوربرفباری کا نیا سلسلہ شروع ،سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ، بجلی و گیس کی آنکھ مچولی جاری عوام پریشانی کا شکار محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کوئٹہ، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان،قلات،نوکنڈی، دالبندین اور گوادر میں بارش جبکہ زیارت،کان مہترزئی سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، اس دوران کوئٹہ سمنگلی میں 09، کوئٹہ سٹی میں 06، پشین میں 4، نوکنڈی میں 03 جبکہ زیارت اور کان مہترزئی میں ایک انچ سے زائد تک برفباری ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے جبکہ کوئٹہ، زیارت، پشین،لورالائی، چمن، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ژوب،بارکھان، کو ہلو، قلات،نوکنڈی، دالبندین اور گوادر میں بارش اور برفباری کی توقع ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے