بلو چستان میں کورونا وائرس کے 24 نئے کیسزرپورٹ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان میں کورونا وائرس کے 24نئے کیسز رپورٹ متاثرین کی تعداد 33729ہو گئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جار ی کر دہ رپورٹ کے مطابق صوبے کے9اضلا ع سے کوروناوائرس کے1008ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے24افرادمیں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ247افراد کے نتائج آنے با قی ہیں رپورٹ کے مطابق گز شتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے شکار7مریض صحت یاب ہونے کے بعد 33284ہو گئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد78ہے جن میں سے3ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن مین سے 2کو ہائی آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 367اموات ہو چکی ہیں۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وئرس کی پھیلاؤ کی شرح2.38فیصدریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے