بلو چستان اسمبلی کا اجلا کل سہ پہر 3 بجے ہو گا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ تبلیغی جماعت کی اسلام کی سر بلندی کے لئے انتھک کو ششوں کو سہرانے اور انکی مکمل حمایت وتا ئید کر نے جبکہ پار لیمانی سیکر ٹری بشری رند کوئٹہ سے اسلام آباد، کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی پی آئی اے اور دیگر ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کے لئے اقدامات اٹھانے سے متعلق الگ الگ سرکا ری قرار دادیں پیش کریں گے اجلاس میں بلو چستان لیٹر آف ایڈ منسٹریشن اینڈ سیکسیشن سرٹیفکیٹس کے مسودہ قانون پیش کیا جائے گا جبکہ جمعیت علماء اسلام کے رکن اصغر علی ترین اساتذہ کے عہدوں کو اپ گریڈ نہ کئے جا نے اور جمعیت علماء اسلام کے رکن میر ذابد علی ریکی محکمہ صحت کی جانب سے کروڑوں روپے لاگت سے خرید ی گئی مشنری استعمال میں نہ لا نے کی وجوہات سے متعلق علیحدہ علیحدہ توجہ دلاؤ نو ٹسز پیش کریں گے اجلاس میں محکمہ بلدیات سے تعلق سوالات درفت اور انکے جوابات دئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے