بلوچستان میں کل سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا

کوئٹہ ​(ڈیلی گرین گوادر)​بلوچستان میں کل 18 جنوری سے بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگا جس کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔کوئٹہ، ژوب اور قلعہ سیف اللہ سمیت شمالی علاقوں میں پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے جبکہ کان مہترزئی، کوژک ٹاپ اور زیارت کے مقامات پر ہیوی مشینری لگا دی گئی ہے۔

دوسری جانب، آزاد کشمیر کی وادی نيلم ميں برفباری شروع ہونے کے باعث سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔خیبر پختونخوا کے شہر دير سميت بالائی علاقوں ميں بارش اور برفباری ہونے سے لواری ٹوپ اور کمراٹ سميت ديگر علاقوں ميں موسم سرد ہوگيا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے