بلا ول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلا و ل بھٹو زر داری نے پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی آر گنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا، بلو چستان میں میر محمد صادق عمرانی کو لانگ مارچ کا آرگنائزمقرر کر دیا گیا۔ پیر کو پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلا ول بھٹوزرداری کے پو لیٹکل سیکر ٹری جمیل سو مرو کی جانب سے لانگ مارچ کی 6رکنی آر گنائز نگ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا جس میں سید یوسف رضا گیلانی، سید نیئر حسین بخا ری، سید قائم علی شاہ، راجا پروزیر اشرف، انور سیف اللہ خان اور بلو چستان سے میر صادق عمرانی کمیٹی میں شامل ہیں اس حوالے سے رابطہ کر نے پر میر محمد صادق عمرانی نے بتایا کہ انہیں چیئر مین پیپلز پارٹی کی جانب سے بلو چستان میں لانگ مارچ کی تیاریاں کر نے کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ پارٹی قیادت کے اعتماد کر نے پر مشکور ہیں اور لانگ مارچ کو کامیاب و منظم بنا نے کے لئے بلو چستان میں بھر پور کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے