وزیراعلی بلوچستان کی ہدایت پررخشان ڈویژن کی تمام لیویزچیک پوسٹیں ختم

چاغی(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر رخشان ڈویژن کی تمام لیویز چیک پوسٹیں ختم کرد ی گئیں۔ کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ خان کھیتران کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر رخشان ڈویژن کے تمام لیویز چیک پوسٹیں ختم کردی گئیں ہیں رخشان ڈویژن میں چاغی،نوشکی،خاران،واشک شامل ہیں اس ڈویژن کے نیشنل ہائی وے پر نا صرف چیک پوسٹیں ختم کی گئیں بلکہ چوکیاں بھی گرادی گئیں ہیں تاکہ غلط استعمال نہ ہو تمام چیک پوسٹیں وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر ختم کی گئیں ہیں اور چیک پوسٹوں گراکر ختم کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے