سلیکٹڈ حکومت قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، غزالہ گولہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و سابق صوبائی وزیر غزالہ گولہ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری، سیکرٹری اطلاعات نوشین پطرس نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ساڑھے تین سال کے عرصے میں عوام کی تکالیف میں کئی گنا اضافہ کیا ہے سلیکٹڈ حکومت قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے حکمرانوں نے آئی ایم ایف کی ایماء پر قانون سازی کرتے ہوئے ملک کی خود مختاری داؤ پر لگادی ہے،پیپلز پارٹی کے جیالے 24 جنوری کے کسان مارچ اور 27 فروری لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں کریں اگر نااہل و سلیکٹڈ حکمرانوں نے لانگ مارچ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو”دما دم مست قلندر“ ہوگا۔ اجلاس میں 24جنوری کے کسان مارچ اور 27فروری کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام مہنگا ئی بے روز گا ر ی اور لا قا نو نیت کے ہا تھوں مجبو ر ہو کر خو د کشیاں کر ر ہے ہیں جبکہ حکمر انوں نے بے حسی کی چا رد اوٹھ ر کھی ہے انہیں خو ف خو ف خد ا نہیں آئی ایم ایف کے پا س جا نے کی بجا ئے خو د کشی کا د عو ی کر نے والانااہل سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی آج آئی ایم ایف کا سب سے بڑ ا آلہ کا ر بنا ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمر ان ملک سے غر بت بے رو ز گا ر ی مہنگا ئی کر پشن اور لا قا نو نیت کے خا تمہ کے اپنے وعد وں کو پو را کر نے کی بجا ئے غر یب عوا م کو خو د کشیوں پر مجبو ر کر ر ہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو پاکستان پیپلزپارٹی مسترد کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ حالیہ اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے نا اہل اورسلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کیلئے فیصلہ کن تحریک کا اعلان کردیا ہے اور27فروری کا لانگ مارچ عمران نیازی کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا اورانشا ء اللہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو نا اہل حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن 24جنوری کے کسان مارچ اور 27فروری کو ہونے والے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے بھر پور تیاریاں کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے