تین آنکھوں اور ​ناک میں 4 سوراخ والے بچھڑے کی پیدائش

نئی دہلی: بھارت کے ایک گاؤں میں تین آنکھوں والے بچھڑے کی پیدائش نے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق چھتیس گڑھ کے گاؤں راج ناند میں تین آنکھوں والے بچھڑے کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آ رہے ہیں۔ بچھڑے کی ناک میں بھی 2 کے بجائے 4 سوراخ ہیں۔عجیب و غریب بچھڑے کی پیدائش نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔ بچھڑے کی تیسری آنکھ سر کے بیچ میں ہے۔بچھڑے کی پیدائش کی خبر علاقے میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ بچھڑے کی ناک اور کٹی ہوئی دم نے بھی لوگوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے