بی ایس او کے سابق چیئرمین نذیر بلوچ ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت اختیار کرلی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہا ہے کہ پارٹی نے بلوچستان اور اس کے غیور عوام کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گےبلوچستان کے سمندری ذخائر کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے بلوچستان کو چاروں طرف سے بارڈر لگا کر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے بلوچستان سے 20 سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لاپتہ کیا گیاریکوڈک کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے عوام پیاس اور بھوک سے مررہے ہیں
ریکوڈک کی اربوں ڈالر کے معاہدے کو راتوں رات کر لیا گیا جو نا انصافی ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کونسل سیشن ہوگا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ مرکزی سنیئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ‘ موسیٰ بلوچ‘ غلام نبی مری‘بی ایس اوکے چیئرمین جہانگیر بلوچ سمیت دیگر مقررین نے کوئٹہ پریس کلب میں بی ایس او کے سابقہ چیئرمین نذیر بلوچ سمیت دیگر نے باقاعدہ بلوچستان نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر وقت کارکنوں کو ساتھ لیکر آگے لیکر چلنا ہے بی این پی مینگل نے بلوچستان اور اس کے غیور عوام کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے بلوچستان کے طلباء وطالبات کو درپیش مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کیا گیا ہے بلوچستان او وقت تکلیف دے مراحل سے گزررہا ہے بلوچستان سے 20 سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لاپتہ کیا گیا بلوچستان کو چاروں طرف سے بارڈر لگا کر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
بلوچستان کے سمندری ذخائر کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے بلوچ طلباء کو یونیورسٹی سے لاپتہ کیا جارہا ہے ایک سوچے سمجھے سازش کے تحت بلوچ اور پشتون طلباء کو تعلیم سے دور رکھا جارہا ہےانہوں نے کہاکہ ریکوڈک کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے عوام پیاس اور بھوک سے مررہے ہیں ریکوڈک کی اربوں ڈالر کے معاہدے کو راتوں رات کر لیا گیا جو نا انصافی ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کونسل سیشن ہوگا
بلوچستان نیشنل پارٹی کے کونسل سیشن میں بلوچستان کے مسائل کو اٹھائینگے بی این پی مینگل آج بھی بلوچستان کے عوام کی ایک کرن ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان نیشنل پارٹی شروع دن سے لیکر آج تک بلوچستان کے سائل وسائل حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہےاور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے لیکن وقت کے حکمرانوں نے ہمیشہ بلوچستان کے ساتھ دھوکہ کیا ہے الیکشن سے قبل بلوچستان کی یاد آجاتی ہے جب اقتدار میں تو بلوچستان کو بھول جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلوچستان ترقی کی بجائے پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے
جس کی ہم اجازت نہیں دیں گے اور ماضی کی طرح آنے والے وقت میں بھی بلوچستان کے حقوق حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کو بروئے کار لائیں گے بلوچستان کے حقوق حاصل کرنے کیلئے صوبے کے عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ مزید مصنوعی پارٹیوں کے ساتھ دینا ہے یا قوم دوست جماعتوں کا ساتھ‘ انہوں نے کہاکہ پارٹی نے بلوچستان اور اس کے غیور عوام کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور کرتے رہیں گے بلوچستان کے سمندری ذخائر کو بھی نہیں بخشا جارہا ہے
بلوچستان کو چاروں طرف سے بارڈر لگا کر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے بلوچستان سے 20 سالوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو لاپتہ کیا گیاریکوڈک کے ہوتے ہوئے بلوچستان کے عوام پیاس اور بھوک سے مررہے ہیں ریکوڈک کی اربوں ڈالر کے معاہدے کو راتوں رات کر لیا گیا جو نا انصافی ہے آنے والے دنوں میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے کونسل سیشن ہوگا اس موقع پر بی ایس او کے سابقہ چیئرمین نذیر بلوچ نے ساتھیوں سمیت پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔