کوئٹہ سمیت شمالی اضلاع میں بارش اوربرفباری کاامکان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہا آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بعض شمالی اضلاع میں بارش اور برفباری کاامکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور صوبے کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کے ساتھ جزوی طورپر ابرآلوداورصوبے کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں کمی کے باعث موسم سرد رہا،اتوار کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے جبکہ کوئٹہ،زیارت،پشین،قلعہ عبداللہ اورقلعہ سیف اللہ اورژوب میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ رات ہلکی بارش اوربرفباری متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے