کسان مارچ کے رکن روزی خان کاکڑ نے پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئررہنماؤں کا اجلاس 17 جنوری کو طلب کر لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور کسان مارچ کے مرکزی کمیٹی کے رکن روزی خان کاکڑ نے پی پی پی بلوچستان کے سینئر رہنماؤں و عہدیداروں کا اہم اجلاس 17 جنوری بروز پیر کو دوپہر تین بجے کوئٹہ سٹی سیکرٹریٹ بمقام سرکی روڈ گوالمنڈی چوک میں طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں 24 جنوری کے کسان مارچ اور 27 فروری لانگ مارچ کے تیاریوں کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی اور لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔صوبائی جنرل سیکرٹری نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں،صوبائی،ڈویژنل،ضلعی، ذیلی ونگز اور کوئٹہ سٹی کے عہدیداروں کو مقررہ وقت پر اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی ہے۔