وزیراعلیٰ بلوچستان کا بارشوں اوربرف باری کی پیشن گوئی پر پی ڈی ایم اے کوالرٹ رہنے کی ہدایت کردی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ اور دیگراضلاع میں آئندہ چند روز میں شدید بارشوں اور برف باری کی پیشن گوئی پر پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بز نجو نے پی ڈی ایم اے کومتعلقہ اضلاع میں ضروری مشنری ایندھن خیمے کمبل اور اشیاء خوردونوش کی دستیابی کو یقینی بنانے اور انتظامیہ کوکسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل رکھنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ گزشتہ بارشوں اور برف باری کے دوران متعلقہ محکموں اور اداروں کی کارکردگی قابل ستائش رہی متعلقہ محکمے اور ادارے کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ حکومت اس حوالے سے تمام ضروری وسائل فراہم کریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے