ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ،بلوچستان تشخیص کیلئے کے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد میں کمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں کورونا وائرس کے تشخیص کے لئے کئے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد میں کمی کا رجحان اوسطً ڈھائی سو سے ساڑھے تین سوکئے جانے لگے، بائیس اضلاع میں چھ ماہ سے کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جہاں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہیں بلوچستان میں کوروناوائرس کے تشخیص کیلئے کے جانے والے ٹیسٹ کی تعداد میں کمی آرہی ہے، محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں پچھلے کئی ماہ سے مخصوص پانچ سے سات اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے صوبے کے سوا کروڑ آبادی میں سے اوسط ًروزانہ ڈھائی سو سے ساڑے تین سو افراد کی کورونا ٹیسٹنگ ہورہی ہے جبکہ صوبے کے نو اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ کی مشینیں نصب ہیں صوبے کے بائیس اضلاع تو ایسے ہیں جہاں پچھلے چھ ماہ سے کورونا کا کوئی ٹیسٹ ہی نہیں ہوااس حوالے سے سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ کا کہنا ہے کہ صوبے کے عوام کورونا ٹیسٹنگ میں دلچسپی نہیں لے ہیں جب مرض تشویش ناک حد تک پہنچ جاتا ہے تو لوگ ہسپتال آتے ہیں انہوں نے بتا یا کہ صوبے کے نو اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کردی ہیں جبکہ ایک ماہ میں مزید پانچ اضلاع میں کورونا ٹیسنگ لیب قائم کردی جائیں گی انہوں نے بتایا کہ صوبے میں 45فیصد افراد کو انسداد کورونا کی ویکسین لگادی گئی ہے عنقریب صوبے میں انسدادکورونا کی نئی ویکسی نیشن مہم شروع کررہے ہیں۔