بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل کو کسی صورت سیاست کی نظر نہیں ہونے دیا جائیگا، ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کا واضع موقف ہے کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل کو کسی صورت سیاست کی نظر نہیں ہونے دیا جائیگا پی ایس ڈی پی پر بلاجواز تنقید کر کے اسے متنازعہ بنانے کی ہر کوشش کو ناکام بنائیں گے ترقیاتی فنڈز کے ضیاع اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا وزیراعلیٰ کی زیرصدارت گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے پی ایس ڈی پی پیش رفت جائیزہ اجلاس میں طے پائے گیے امور پر تیزی سے عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نیئے سال کے پہلے ماہ میں اب تک جاری اور نئی اسکیموں کے لیے محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کیئے گیئے ترقیاتی فنڈز کا تخمینہ 50 ارب کے قریب ہے وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق منصوبہ بندی و ترقیات محکمہ خزانہ اور دیگر ترقیاتی محکموں کے سیکریٹریوں کے درمیان مربوط کوآرڈینیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کے نتیجے میں ترقیاتی منصوبوں کی اتھارائیزیشن اور فنڈز کے اجراء کا عمل تیز ہواہے اور زمین پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کا میکینزم بھی بہتر ہوا ہے ترجمان نے کہاہے کہ منصوبوں کی پیش رفت کے جائیزہ کی مرکزیت کا خاتمہ کرتے ہو ڈویژنل سطح پرپیش رفت جائیزہ کے طریقہ کار کو فعال اور مستحکم بنایا جا رہاہے جس میں ڈویژنل کمشنر ڈپٹی کمشنر محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور دیگر محکموں کے ضلعی افسران کے کردار اور زمہ داریوں میں اضافہ ہو گا جس کا مقصد گراؤنڈ پر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کو تیز کرنا اور انکی تکمیل میں حائل رکاوٹوں اور نقائص کو فوری طور پر دور کرنے کو یقینی بنانا ہے ترجمان نے کہا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کا بروقت اجراء اور دستیاب وسائل کا بہترین استعمال بھی حکومت کی اولین ترجیح ہے ترجمان نے ترقیاتی فنڈز کے اجراء میں تاخیر اور مالی سال کے اختتامی مہینوں میں ترقیاتی فنڈز کے اجراء کے پیدا کیئے جانے والے تاثر کو بھی سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ماضی کے اس رجحان کو ختم کریگی اس ضمن میں محکموں کو سختی سے ہدایت ہے کہ جاری ہونے والے ترقیاتی فنڈز کو بلا تاخیر برؤے کار لایا جائے۔
