ینگ ڈاکٹرز او، پی، ڈیزکا بائیکاٹ کرکے صوبے کے غریب عوام کی حال پر رحم کرے، حاجی نورمحمد دمڑ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسرز نے جو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا ہے وزیراعلیٰ نے ان مطالبات کا جائزہ لینے اور حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ینگ ڈاکٹرز او پی ڈیز اور دیگر تمام جنرل سروسز کابائیکاٹ ختم کرکے صوبے کے غریب عوام کی حال پر رحم کرتے ہوئے صوبے کے دور دراز سے آنے والے غریبوں مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ڈاکٹرسمیت صوبے کے تمام سرکاری مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے ان خیلات کااظہار انہوں نے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس احتجاجی کیمپ کادورہ کرنے کے دوران ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے عہدیداروں اور ممبران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے ینگ ڈاکٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوکہ ینگ ڈاکٹرز کے ساتھ رابطہ میں ہے مسائل حل کرنے کیلئے اجلاسوں کاانعقاد بھی کیا جارہا ہے انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جاری مذاکرات میں اگر کوئی ڈیڈ لاک ہے انہیں ختم کرنے میں بحیثیت سنیئر صوبائی وزیر خزانہ اور اپنے دیگر ساتھی وزراء کے ساتھ ملکر دونوں میں ثالث/ پل کاکردار ادا کرکے دونوں کو مذکرات کے میز پر لانے کیلئے خلوص نیت سے کردار ادا کرینگے سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان ایک غریب صوبہ ہے جن کے ریونیو کم اور مسائل بہت زیادہ ہے ان تمام مسائل کے حل کیلئے وقت درکار ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو ینگ ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنے محدود وسائل میں ریتے ہوئے صوبے کے عوام اور تمام محکموں کے مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پراقدامات کررہی ہیں سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز کی تنخواہ بڑھانے سے سالانہ صوبہ کے خزانہ پر 7 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا انہوں نے کہاکہ ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس لچک کا مظاہرہ کرے اور صوبے میں جاری او پی ڈیز کا بائیکاٹ ختم کرکے حکومتی کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر پیش کردہ مسائل کا کوئی درمیانی راستہ نکالے تاکہ صوبے پر مالی بوجھ بھی نہ بڑ جائے اور مطالبات ہوجائے انہوں نے کہاکہ اگر ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس فراخ دلی کا مظاہرے کرتے ہوئے ایک قدم آگے بڑھے گے تو حکومت دو قدم آگے بڑے گی۔