وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کی پہلی انوائیرمینٹل لیب کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی انوائیرمینٹل لیب(ماحولیاتی لیبارٹری) کے قیام کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیات کی جانب سے لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کے لیے بھجوائی گئی سمری پر دی منصوبے پر لاگت کا تخمینہ 100 ملین روپے ہے محکمہ کی سفارش پر لسبیلہ یونیورسٹی آف واٹر اینڈ میرین سائینسز اوتھل میں لیبارٹری قائم کی جائے گی۔ اور یونیورسٹی لیبارٹری کے لیے ٹیکنیکل ہیومن ریسورس فراہم کریگی لیبارٹری کے قیام کا مقصد صنعتی فضلے اور اسکے ماحول پر مرتب ہونے والے اثرات کا باقاعدگی سے سروے اور تجزیہ کرنا ہے ماحولیاتی لیبارٹری کے قیام سے صنعتوں سے پیدا ہونے والی ماحولیاتی آلودگی کو کم سے کم سطح پر رکھنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے