ملک عبدالعلی کاکڑ(مرحوم) کا شمار محکوم قوموں کے قومی تحریکوں کے ان سرخیل رہنماؤں میں ہوتاہے غلام نبی مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں تحریک آزادی کے علمبردار بلوچ پشتون اتحاد کے داعی اور بی این پی کے بانی رہنماء ملک عبدالعلی کاکڑ(مرحوم) کے 19جنوری 2022 کو 12ویں برسی کے موقع پر مرحوم رہنماء کے قومی حقوق کے لیے طویل ترین سیاسی وعظیم قربانیوں جدوجہد زبردست انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ(مرحوم) کا شمار محکوم قوموں کے قومی تحریکوں کے ان سرخیل رہنماؤں میں ہوتاہے کہ جنہوں نے انگریز استعمار کے دور سے لیکر ہر آنے والے آمر اور نام نہاد جمہوری دور حکومتوں کے ناروا وظالمانہ استحصالی پالیسیوں کے خلاف جدوجہد کی پاداش میں قید وبند کی صوبتیں برداشت کی اور طرح طرح کے مسائل ومصائب اور نامساعد حالات کا نہایت ہی ثابت قدمی اور مستقل مزاجی کے ساتھ مقابلہ کیا اور اس کیلئے کسی قسم کی جدوجہد وقربانی سے دریغ نہیں کیا،انہیں آمریت کے دور میں غیر انسانی مظالم کا سامنا کرناپڑا تاکہ وہ ظلم وجبر،قومی نابرابری،حقیقی جمہوریت کو فروغ دینے ،پارلیمنٹ کی بالادستی،آئین اور قانون کی حکمرانی ،قوموں کے حق حاکمیت،واک واختیار، سماجی انصاف کے حصول کی جدوجہد سے دستبردار ہوسکے لیکن تاریخ گواہ ہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم جیسے فرزند نے اپنے اصولی موقف اور جدوجہد سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹے اور اپنے پوری زندگی کے آخری ایام تک کسی قسم کی مراعات اور ذاتی وگروہی مفادات کی سیاست نہیں کی بلکہ اپنی تمام زندگی اصولوں پر کاربند رہ کر بلوچ، پشتون اتحاد کو مضبوط بنانے اور بلوچستان میں ہر قسم کے تعصب،تنگ نظری،فرقہ واریت، بنیاد پرستی، مذہبی منافرت سے بالاتر ہوکر انسانیت کے اقدار کو اولیت دیتے ہوئے جدوجہد کی،انہوں نے کہاکہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم وہ رہنماء تھے کہ جنہوں نے صوبے میں آباد بلوچ پشتون آباد کار اور ہزارہ کو ہمیشہ متحد ومنظم کرنے کیلئے جدوجہد کرتے رہے یہی وجہ ہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کو یہاں کے تمام اقوام اور حلقے ان کی مثبت طرز جدوجہد اور قربانیوں کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے آج بھی ان کااحترام کرتے ہیں،مرحوم اس خطے کے غیر متنازعہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے تعصب،تنگ نظری،مفاد پرستی،موقع پرستی کی سیاست کی بیخ کنی کرتے ہوئے ہمیشہ محکوم اور مظلوم اقوام اور استحصال کے شکار کچلے ہوے طبقات کو آپس میں شیر وشکر کرانے،انہیں بھائی چارگی کے ساتھ مشترکہ دشمن کے خلاف جدوجہد کرنے کیلئے ایک مورچے میں بیٹھانے کے لیے پل کا کرداراداکیا۔انہوں نیکہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم بلوچستان کے بزرگ،قوم پرست رہنماء راہشون سردار عطاء اللہ خان مینگل مرحوم کے بانی ساتھیوں اور ہمرا ز وہم نیاز دوستوں میں شامل تھے جو آخر دم تک بلوچ پشتون اتحاد کے داعی اور بلوچستان کی سرزمین پرآباد تمام قوموں کے خیر خواہ اور حقوق کی پاسبان رہنما تھے۔ان کی جدوجہد بلوچ پشتون،ہزارہ،آباد کار،سیاسی کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتے ہیں۔ وقت اور حالات کا یہ تقاضاہے کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم کی جدوجہد اور قربانیوں کو مدنظررکھتے ہوئے ان پر گامزن ہوکر بلوچستان میں تعصب،نفرت،تنگ نظری کی سیاست کی بٰخ کنی کرکے یہاں کے ساحل وسائل قدرتی دولت پر آباد اقوام کی حقیقی ترقی،خوشحالی،وجوود،بقاء،واک واختیار اور تہذیب وتمدن کو حقیقی منزل تک پہنچانے کی راہ پر گامزن کرسکے انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کیجانب سے 19 جنوری 2022 کو ملک عبد العلی کاکڑ مرحوم کے 12 ویں برسی پوری بلوچستان میں نہائت ہی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی اور اس سلسلے میں بی این پی کوئٹہ کے زیر اہتمام 19 جنوری بروز بدھ سہ پہر 02:30 پریس کلب کوئٹہ میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوگا جس میں مرحوم رہنما کے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا جاے گا بی این پی کوئٹہ تمام یونٹ سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ضلعی کونسلران اور پارٹی کے تمام کارکنوں سمیت قوم وطن دوست ترقی پسند روشن خیال،جمہوریت نواز قوتوں سے بھرپور انداز میں شرکت کرنے کی اپیل کی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے