خضدار ایئرپورٹ جلد سے جلد بحال کی جائے، سینیٹر دھنیش کمار

اسلام آبادبلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر دھنیش کمار نے مطالبہ کیاہے کہ تربت اور گوادر کیلئے اضافی فلائٹس اور خضدار ودالبندین ائیرپورٹ بحال کیاجائے،بدقسمتی سے تربت اور گوادر میں ہمیشہ فلائٹس منسوخ کردی جاتی ہے پی آئی اے کی برائے نام فلائٹس صرف حاضری کیلئے ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔سینیٹر دنیش کمار نے سینیٹرمحسن کے بات کی تائید کی اور کہاکہ سینیٹر محسن خود بلوچستان آئے اور لوگوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔انہوں نے متعلقہ وفاقی وزیر کو پیشکش کی کہ وہ اپنے خرچے پر وفاقی وزیر کو بلوچستان کے دورے کرائیں گے دیکھیں کہ بلوچستان میں لوگوں کو کن مشکلات کاسامناہے،گوادر اور تربت فلائٹس ہمیشہ منسوخ ہوجاتی ہے ہفتے میں ایک دو جہاز ہوتی ہے جو برائے نام ہے کراچی سے دالبندین فاصلہ 12سو کلومیٹر ہے،سینیٹردنیش کمار نے فلور آف دی ہاؤس اعلان کیاکہ اگرآج دالبندین کیلئے فلائٹس کااعلان کیاجائے اور اس میں نقصان ہوں تو آدھانقصان دنیش کمار پورا کرے گا انہوں نے وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان سے خضدار میں پی آئی اے کے پروازوں کی بندش کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ خضدار ایئرپورٹ جلد سے جلد بحال کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے