ڈاکٹرز تشدد واحتجاج ترک کریں ورنہ سول سوسائٹی بھی ڈاکٹروں کے خلاف میدان عمل میں آۓ گی،سیاسی و قبائلی عمائدین
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سول سوسائٹی اور سیاسی و قبائلی عمائدین نے ینگ ڈاکٹرز کے رویے اور طرز عمل کی شدید مزمت کرتے ہوۓ صوبائی حکومت سے بلاجواز ہڑتال دھرنے اور مظاہرے کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے معاشرے کے پڑھے لکھے طبقے کا کہنا ہے کہ باشعور معاشروں میں کہیں بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال کی مثال نہیں ملتی اور ینگ ڈاکٹروں کو یہ ہر گز زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی اور غریب عوام کا علاج چھوڑ کر سڑکو ں دھرنے اور مظاہرے کریں یوں لگتا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت امن و امان کی صورتحال پیدا کرنا چاہتے ہیں ینگ ڈاکٹرز کی بلاجواز ہڑتال سے غریب مریض علاج ومعالجہ کی سہولتوں سے محروم ہیں اور دھرنے اور ٹریفک جام سے عام شہری دشواری کا سامنا کر رہے ہیں سول سوسائیٹی کی جانب سے حکومت کو ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی پر زور دیتے ہوۓ کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سول سرونٹ اور لازمی سروس کا حصہ ہیں لہزا سول سرونٹ کی حثیت سے ہڑتالی ملازمین کے خلاف بیڈا ایکٹ کے خلاف کاروائی کی جاۓ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کے بیشتر مطالبات سیاسی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت جائیز مطالبات کے حل میں سنجیدہ ہے اور انہیں تسلیم کر چکی ہے ڈاکٹرز صوبے کے غریب عوام پر رحم کریں اور پر تشدد احتجاج ترک کریں ورنہ سول سوسائیٹی بھی ڈاکٹروں کے خلاف میدان عمل میں آۓ گی