وزیر اعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، پرویز خٹک کا احتجاجاً بائیکاٹ

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ پرویز خٹک نے احتجاجاً اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک 3 بار اپنی نشست پر کھڑے ہوئے اور کہا کہ وزیر اعظم آپ کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر کچھ بات کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان کو گیس کے معاملے پر شدید تحفظات ہیں اور گیس کی جو اسکیمیں شروع ہوئی ہیں وہ کب مکمل ہوں گی ؟ حماد اظہر کو گیس اور بجلی مسائل کا علم ہی نہیں ہے۔

پرویز خٹک نے کہا کہ شوکت ترین مجھے کابینہ میں بھی مطمئن نہیں کر سکے۔ آپ نے غیر منتخب لوگوں کو آس پاس بٹھایا ہوا ہے۔ میں یہاں سے جا رہا ہوں اور جس کے بعد پرویز خٹک نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں اور کسی بھی معاملے میں میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں ہے۔ میرے کوئی کارخانے نہیں میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہیں۔حماد اظہر نے گیس صورتحال پر 2011 سے بات کا آغاز کیا تو پرویز خٹک نے سوال کیا کہ مجھے کہانیاں نہ سنائیں یہ بتائیں گیس ملے گی یا نہیں ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے