ڈیرہ اللہ یار پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ روز ہونے والے دْہرے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیا ۔
ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار پولیس اور سی آئی اے نے گزشتہ روز ہونے والے دْہرے قتل میں ملوث ملزمان میں سے دو افراد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ڈیرہ اللہ یار کے زیرو پوائنٹ پر گزشتہ روز پیش آنے والے قتل واقعہ کے بعد ایس ایچ او ڈیرہ اللہ یار عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی ٹیم کے ہمراہ متحرک ہوگئے پولیس اور سی آئی اے نے الگ الگ کارروائیاں عمل میں لاتے ہوئے ملوث ملزمان میں سے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے ایس ایس پی جعفرآباد سردار حسن خان موسیٰ خیل نے دْہرے قتل کے ملزمان کو بروقت گرفتار کرنے پر پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کے ایس ایچ او عبدالروف جمالی اور سی آئی اے کے طارق بہرانی کی کارروائیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کیا جائے۔