نئے تعلیمی سال کیلئے ایک کروڑ سے زائد کتب کی چھپائی کا کام جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے مارچ سے شروع ہونے والے نئے تعلیمی سال کیلئے تیاریاں شروع کردیں صوبے کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کے طالب علموں کیلئے ایک کروڑ سے زائد کتب کی چھپائی کا کام جاری ہے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے تحت اس بلوچستان میں پہلی سے پانچویں جماعت تک نیا نصاب ہوگا بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین سید عارف شاہ شیرازی نے بتایا کہ صوبے میں نئے تعلیمی سال کے لئے درسی کتب کی چھپائی کا کام شروع کردیا گیا ہے اور ایک کروڑ درسی کتب پندرہ فروری تک چھپائی کے بعد کوئٹہ پہنچ جائیں گی نئی درسی کتب کی چھپائی پر 60سے 70 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے چیئرمین بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ نے بتایا کہ گذشتہ کورونا کی وجہ سے 36لاکھ درسی کتب چھپوائی گئیں تھیں انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں یکساں نصاب تعلیم کے نافذ کے فیصلے کے مطابق اس سال بلوچستان میں جماعت اول سے لیکر جماعت پنجم تک نئی کتب چھپوائی جارہی ہیں سید عارف شاہ نے بتایا کہ پندرہ فروری سے درسی کتب کی صوبے بھر میں فراہمی شروع کردی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے