کوئٹہ، انتظامیہ کی کارروائی،2افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کو ئٹہ کے تھا نہ گوالمنڈی کے حدود میں پو لیس نے کا رروائی کر تے ہو ئے2افراد سے اسلحہ بر آمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے جن کے خلا ف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پو لیس کے مطابق گزشتہ روز تھا نہ گوالمنڈی کی حدود میں پو لیس نے کارروائی کر تے ہو ئے 2ملزمان فرزاد خان اور محمد حسین کو ٹی ٹی پسٹل اور نا ئن ایم ایم پسٹل اور 9گو لیاں بر آمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمان کے خلا ف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔