ڈیرہ اللہ یار، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق دوزخمی

ڈیرہ اللہ یار (ڈیلی گرین گوادر) ڈیرہ اللہ یار میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کار سوار دو افراد کو قتل دو زخمی ہوگئے قومی شاہراہ پر زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کار کا راستہ روک کر خودکار اسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں کار میں سوار چار افراد قویل ولد چاکر داداللہ طارق اور قویل ولد شیر محمد بگٹی جنکا تعلق سوئی کے علاقے سے بتایا جا رہا ہے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ داداللہ اور قویل ولد چاکر بگٹی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج معالجہ کے لئے لاڑکانہ منتقل کیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے