وزیراعلیٰ بلوچستان سے سینیٹر کہدہ بابرکی ملاقات حالیہ بارشوں کے متاثرین کی بحالی کے امورپرتبادلہ خیا ل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سینیٹر کہدہ بابر کی ملاقات گوادر تربت اور لسبیلہ اضلاع میں حالیہ بارشوں کے متاثرین کی بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے سینیٹر کہدہ بابر نے ملاقات کی، ملا قات میں گوادر کی مجموعی ترقی اور گودار کے عوام کے مطالبات پر عملدرآمد کا جائزہ اورگوادر تربت اور لسبیلہ اضلاع میں حالیہ بارشوں کے متاثرین کی بحالی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ حکومت بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیچ لسبیلہ گوادر چمن پشین متاثرین کی بحالی کے اقدامات کا جلد آغاز کریگی ان اضلاع کی انتظامیہ کو نقصانات کا ٹخمینہ لگانے کے لئے سروے کی ہدایت کر دی گئی ہے گوادر کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔اس مو قع پر گفتگو کر تے ہوئے سینیٹر کہدہ بابر نے بارشوں کے نقصانات کے حوالے سے گوادر کو آفت زدہ قرار دینے پر وزیراعلیٰ کا شکر یہ ادا کر تے ہوئے کہاکہ گودار کے عوام امداد و بحالی کی سرگرمیوں سے مطمئن ہیں لسبیلہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے لسبیلہ میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی نشاندہی کی ہے انہوں نے کہاکہ رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے لسبیلہ کو بھی آفت زدہ قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے