میاں شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر عوام کے دلوں اور جذبات کی ترجمانی تھی، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر عوام کے دلوں اور جذبات کی ترجمانی تھی، پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ملک کو ڈوبونے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی عام آدمی مہنگائی کے مارے خودکشی پر مجبور ہے اگر منی بجٹ منظور کیا گیا تو یہ تاریخی غلطی ہوگی جس کا خمیازہ آنے والی کئی نسلیں بھگتیں گی،یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں تقریر عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی تھی موجودہ حکومت نے ملک کو تباہ اور عوام کو برباد کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی آج عوام بھوک،افلاس، مہنگائی، بے روزگاری کا شکار ہیں ملک میں ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے عام آدمی اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے مگر حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر اب اسٹیٹ بینک اور معیشت کا سودا کیاجارہا ہے منی بجٹ ملک کا سودا کرنے کے مترادف ہے جسے کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا اگر یہ منظور ہوا تو عوام خود سوزی پر مجبور ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں عوام کی ترجمانی مسلم لیگ(ن) کر رہی ہے میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کے حقوق کی آواز بلند کی ہے اور کرتے رہیں گے اگر ملک کو مسائل سے نکال کر ترقی کی راہ پر کوئی گامزن کرسکتا ہے کہ تو وہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے