شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی، مراد علی شاہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ شاہ رخ جتوئی کو اسپتال منتقل کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کے دور میں آٹا چینی،ادویات پٹرولیم گیس کے اسکینڈلز آئے، ابھی تو ایک این جی اسکینڈل آرہاہے، فارن فنڈنگ میں معلوم چل گیا کہ حکومت کو کون کون فنڈز دیتا تھا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی کا الزام دوسروں پر لگادیتی ہے، آٹا چینی یوریا کھاد بحران کا الزام سندھ حکومت پر لگادیا گیا، مری میں لوگ اپنے خاندانوں سمیت ٹھٹھر کر مر گئے، اسلام آباد سے ایک گھنٹے کی مسافت پر سانحہ مری رونما ہوا، سانحے کے ردعمل کو سب نے بخوبی دیکھ لیا۔

وزیراعلی سندھ نے مزید کہا کہ شاہ رخ جتوئی سمیت جس کو بھی انتظامیہ کے بندے نے مدد فراہم کی اسکے خلاف کارروائی ہوگی، مجھے کل اس کا پتہ چلا،اسلام آباد سے واپس جاکر پوری انکوائری کرینگے، جب میڈیا سڑک پر کھڑے ہوکر لوگوں سے رائے لیتا ہے اور وہ سندھ حکومت کو برا بھلا کہتے ہیں تو مجھے خوشی ہوتی ہے کہ مجھے پتہ چلتا ہے کہ کیا ہورہا ہے، میڈیا سمجھتا ہے ہم نے ایکسپوز کردیا، پوائنٹ اسکورنگ ہورہی ہے، لیکن ہمیں تو خوشی ہوتی ہے کہ ہمیں پتہ چلتا ہے اور ہم اس پر ایکشن لیتے ہیں، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہم بہت اچھا کام کررہے ہیں اور انتظامیہ نے بڑا اچھا کام کیا ہے، ہم اپنی غلطی کو درست کرتے ہیں کہ میڈیا ہماری غلطیاں دکھاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے