ہماری حکومت کو ریکوڈک کے حوالے سے ٹف ٹائم ملا ہے، وزیراعلی بلوچستان
دالبندین(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ہماری حکومت کو ریکوڈک کے حوالے سے ٹف ٹائم ملا ہے مسلسل میٹنگز اسلام آباد میں ہورہے ہیں ہم انٹرنیشنل سطح پر کیس ہار چکے تھے مگر اس کے باوجود بلوچستان کے لوگوں کویقین دہلا تا ہوں انھیں مایوس ہونے نہیں دونگا کوشش ہے بلوچستان کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ شیئرز ملے۔،یہ بات انہوں نے پیر کو دالبندین میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر گورنر بلوچستان ظہورآحمد آغا،چیف سیکرٹری،کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران،ڈپٹی کمشنر چاغی منصور آحمد،ایس پی چاغی حاجی محمد انور بادینی،ودیگر بھی موجود تھے وزیر اعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک کے معاملے پر تمام الیکٹڈعوامی نمائندوں کو بریفنگ دی ہے تمام معاملات انکے سامنے رکھ دیا تھا کچھ دنوں میں فیکٹ اور فگر کے ساتھ تمام چیزیں سامنے آجائیگی اس سے قبل ہمارا پچیس فیصد شیئرز تھا بلوچستان گورنمنٹ کا انویسنمنٹ بھی اس میں شامل تھا وکیل بھی ہمارا تھا اسکے باوجود ہم کیس ہار گئے اب انشاء اللہ جو شیئرز ہم لینگے وہ اچھا خاصہ ہوگا اور اس سے زیادہ ہوگا انھوں نے مزید کہا سیاسی باتیں کرنا آسان ہے مگر عملی طور پر کام کرنا مشکل ہے میری حکومت بلوچستان کے کسی بھی معاملے پر پیچھے نہیں ہٹے گا ہم نے یہ بھی رکھا ہے جو بھی کمپنی اس میں شامل ہوگا تیس سے چالیس ارب روپے مقامی سطح پر ڈیولپمنٹ پر خرچ کریگا اور سی ایس آر کی مد میں بھی فنڈ شامل ہوگا انھوں نے مزید کہا ہماری حکومت آتے ہی بلوچستان بھر کے تمام چیک پوسٹیں ختم کردیئے اگر کسی بھی چیک پوسٹ سے بھتہ خوری کی شکایت ہوئی متعلقہ آفسیران اپنے کو معطل سمجھے اور نیشنل ہائی وے پر تمام اسپیڈ بریکر ختم کر چکے ہیں جس سے آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں انھوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا گزشتہ ڈیڑھ سال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ادویات نہیں ملی ہے دالبندین ہسپتال کی ادویات کا کوٹہ بڑھا دی ہے اور اب مقامی سطح پر ادویات کا اختیار ڈی ایچ اوز کو دیا جائے گا دالبندین آپریشن تھیٹر کو بھی فعال کیا جائے گا انھوں نے مزید کہا ہماری حکومت بیروزگارنوجوانوں کو روزگار دیلانے کیلئے خالی اسامیوں کو جلد پر کریگا تاکہ نوجوانوں کے زینوں سے بے روزگاری کی پریشانی ختم ہوں میرٹ کی بنیاد پر خالی اسامیوں کو پر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے آخر میں وزیر اعلی بلوچستان نے کمشنر رخشان ڈویژن کو ہدایت کی دالبندین پریس کلب کا پی سی ون بنا کر ہمیں ارسال کرے انشاء اللہ دالبندین پریس کلب کی بلڈنگ کو تعمیر کیا جائے گا۔