میرٹ کی بنیاد پرحلقہ کے عوام کو روزگاردے رہے ہیں، محمد خان لہڑی

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ نصیرآباد کی ترقی اور خوشحالی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اپنے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جھال بچا دیا ہے ترقی اور خوشحالی کا یہ سفر اب رکنے والا نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ حلقہ پی بی بارہ میں کوئی بھی ایسا علاقہ نہیں کہ جہاں ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری نا ہو اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو ایک دوسرے پر فوقیت نہیں دی ہے ہر علاقے کو میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی سڑکیں اسکولز۔بجلی سمیت دیگر منصوبے دیتے ہیں اپنے حلقے میں کسی بھی علاقے کو مخصوص نہیں رکھا انہوں نے مذید کہا کہ روز اول سے ہماری یہ کوشش رہی ہے اپنے حلقے کے کسی بھی علاقے کو نظر انداذ نا کریں ہم نے اپنے حلقے میں یہ فرق ہی بلکل ختم کر دیا ہے کہ صرف چند مخصوص علاقوں کو ترقی دیں باقی کو سیاسی اختلاف کی وجہ سے نظر انداذ کریں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہیں وہ حلقہ پی بی بارہ نصیرآباد کے عوام کے سامنے ہیں فیض آباد۔غفور آباد ٹو ڈیرہ مراد جمالی روڈ کی تکمیل سے نصیرآباد مزید ترقی کرے گا یہ میگاپرا جکٹ عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے ہم نے پورا کیا ہے جتنے ترقیاتی منصوبے اس سال اور آنے والے پی ایس ڈی پی میں رکھے ہیں ان کے مکمل ہونے سے حلقہ انتخاب کا نقشہ ہی بدل دیگا صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے کہا کہ حلقہ پی بی بارہ نصیرآباد کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں وہ کسی کے بہکاوئے میں ہرگز نھی ائیں گے جھوٹ فریب کی سیاست ختم ہوچکی ہے عوام علاقے کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں وہ ترقیاتی منصوبے ہماری حکومت میں عوام کو مل رہے ہیں انشائاللہ یہ ترقی اب رکنے والا نہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر حلقہ کے عوام کو روزگار دے رہے ہیں جوکہ عوام کا حق بنتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے