سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مری پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر ذمہ داران کو سامنے لا یا جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے سے قبل ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں کہا تھا کہ سانحہ مری حادثہ نہیں مجرمانہ غفلت ہے۔میاں شہباز شریف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سانحہ مری پر پوری قوم افسردہ اور غم میں مبتلا ہے۔انہوں نے حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے استفسار کیا تھا کہ اس سے بڑھ کر انتظامیہ کی غفلت اور کیا ہو سکتی ہے؟سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس سانحے کا پورا احتساب ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے