بلوچستان میں تجارت ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے، رحیم آغا

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ) کے صدر رحیم آغا،عمران ترین،حاجی نصرالدین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، اسلم اچکزئی، خان کاکڑ، نعمت ترین،امردین آغا، بسم اللّٰہ ترین، حاجی شفیع آغا، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی، حاجی حسن خلجی، منظور ترین، فیض محمد داوی، محمد طاہر جدون، غنی آغا اور دیگر عہدیداران نے اپنے مشترکہ بیان میں کسٹم حکام کی جانب سے چیک پوسٹوں پر مال بردار گاڑیوں کو روکھنے اور ان سے رشوتیں طلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسٹم حکام کی جانب سے بلاوجہ ٹرانسپورٹرز کو تنگ کیا جارہا ہے اور چیکنگ کے نام پر گھنٹوں تک گاڑیوں کو روکا جاتا ہے اور ان سے مبینہ طور پر رشوتیں طلب کی جاتی ہے اور کہا ہے کہ بلوچستان کے تاجروں کو معاشی طور پر قتل کیا جارہا ہے اور افغانستان اور ایران سے درآمد شدہ سامانوں پر ڈیوٹی ادا کرنے کے باوجود کسٹم حکام اپنے ہی دستاویزات نہیں مانتے اور بلاوجہ ٹرانسپورٹرز کو روکھ کر تنگ کیا جاتا ہے اور اسطرح کا عمل تاجروں کا معاشی قتل ہے اور بلوچستان کے تاجروں پر تجارت کے دروازے بند کئے جارہے ہیں اور کہا ہے کہ زیارت کراس کے مقام پر کسٹم حکام کی زیادتیوں اور مبینہ رشوت کا چیف کلکٹر اور کلکٹر کسٹم نوٹس لیں اور تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کو دیوار سے نہ لگائے اور اگر یہی عمل رہا تو عنقریب بلوچستان سے تجارت ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی اور شنید ہے کہ بلوچستان میں تجارت ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہے اور باڈروں پر آئے روز نئی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں بیان میں کہا ہے کہ انجمن تاجران بلوچستان کسی بھی ایسے اقدامات یا فیصلہ کو قبول نہیں کریگی جس سے ہمارے صوبے بلوچستان کے تاجروں کا نقصان ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے