چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی دالبندین میں سپردِ خاک

چاغی(ڈیلی گرین گوادر)چیئر مین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی کے بھائی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں دالبندین فیصل کالونی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا تفصیلات کے مطابق قبائلی رہنما خان آصف خان سنجرانی کا چھوٹا صاحبزادہ،چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی،ایم ڈی سیندک پروجیکٹ حاجی محمد رازق خان سنجرانی، سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی، تحصیلدار ضیاء سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار خان سنجرانی گزشتہ روز اوتھل میں ایک ٹریفک حادثے میں جان بحق ہوگیا تھا نماز جنازہ میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا خان آفریدی، وفاقی وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز، سابق چیئرمین سینٹ و سنیٹر سلیم مانڈی والا، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علیم عادل خان شیخ،سیکٹر کمانڈر ہیڈ کوارٹر نارتھ برگیڈیئر کاشف عبد اللہ طارق، تفتان رائفلز و خاران رائفلز کے کمانڈنٹ، سنیٹرز نصیب اللہ بازئی،سنیٹر عبد القادر، سنیٹر احمد خان،سنیٹر دنیش کمار، سنیٹر دلاور خان، سنیٹر تاج آفریدی، سنیٹر فیصل سلیم، سنیٹر جاوید عباسی،سابق صوبائی وزیر رکن صوبائی اسمبلی میر محمد عارف محمد حسنی، اسپورٹس سیکرٹری عمران گچکی،کمشنر رخشان ڈویژن سیف اللہ کھیتران، ڈپٹی کمشنر چاغی منصور احمد بلوچ، سابق ایم این اے میر عاطف سنجرانی، مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر حاجی عرض محمد بڑیچ، سابق ڈسڑکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی، قبائلی رہنما میر عنایت اللہ نوتیزئی، میر عبد المجید نوتیزئی، حاجی قادر بخش نوتیزئی، حاجی شمع، سردار معمود جان آنشینی، ملک امان اللہ نوتیزئی،سردار نجیب سنجرانی، میر شاہ جان،حاجی محمد عمر خان سنجرانی،کشانی،سردار دودا خان گورگیج،سردار حفیظ میرانزئی،اسفندیارخان یارمحمدزئی،سردار رسول خان مینگل، ملک خدا بخش سیاہ پاد، ودیگر سیاسی، سماجی،عسکری،قبائلی، علماء کرام، و مختلف طبقہ فکر کے لوگ بڑی تعداد میں ملک بھر سے شریک تھے مرحوم کی فاتحہ خوانی سنجرانی ہاوس نوکنڈی میں جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے