مافیا ہرجگہ عام آدمی کو لوٹ رہی ہے،میرکبیراحمد محمدشہی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث غربت اور بے روزگاری میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہوچکاہے مافیا ہرجگہ عام آدمی کو لوٹ رہی ہے حکومت اورانتظامیہ کاوجودکہیں نظرنہیں آرہا گیس کمپنی سلومیٹر جبکہ کیسکوفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ /سرچارج سمیت مختلف ناموں پر صارفین سے بھاری رقم بٹورہی ہیں لگتاہے کہ مسلط حکمران ٹولے نے عوام کو زندہ درگورکرنے کا تہیہ کررکھاہے انہوں نے کہاکہ منی بجٹ آئی ایم ایف کی شرائط پرلاجارہاہے جس کی منظوری کے بعد مہنگائی اوربے روزگاری کانیا طوفان آئے گا لوگ پہلے ہی معاشی بدحالی کے باعث فاقہ کشی پرمجبور ہیں مگرحکمرانوں کو اس کاکوئی احساس نہیں وہ صرف اقتدار کوطول دینے کیلئے عالمی اداروں کی ہر شرائط پر من وعن عمل پیرا ہیں جس کے نتائج ملک اورقوم بھگت رہی ہیبڑھتی ہوئی مہنگائی اوربے روز گاری کے باعث لوگ ایک وقت کی روٹی سے بھی دور ہو رہے ہیں۔