خواتین کے کوٹہ پرسو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے،حاجی نورمحمد دمڑ
سنجاوی (ڈیلی گرین گوادر) بی اے پی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں عوامی نمائندہ ہوں عوام کے درمیان بیٹھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے صوبے سمیت حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع زیارت ہرنائی و سنجاوی میں بیروزگاری کو جلد ختم کریں گے کو حلقے کے دونوں اضلاع زیارت و ہرنائی کے خالی اسامیوں پر میرٹ کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کروں گا ضلع کے خالی اسامیوں پرماضی میں پیسے لیکر دوسرے علاقوں کے امیدواروں کو بھرتی کیا جاتا تھا لیکن اب حلقے کے دونوں اضلاع زیارت، ہرنائی کے یونین اور تحصیل کی سطح پر مقامی لوگوں کو ہی تعینات کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی حلقہ انتخاب میں آباد اقلیتی برادری، معذور، اور خواتین کے کوٹہ پر عمل درآمد طورپر سو فیصد عمل درآمد کو یقینی بنایا ہے عوام کے اجتماعی ترقیاتی کاموں کاجال بچھا یا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ سنجاوی کے دوران دمڑ ہاوس سنجاوی میں حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبائلی عمائدین، وعلماء کرام، بی اے پی کے عہدیداران وکارکنان بھی کثیرتعداد میں موجود تھے اس موقع پر آئے ہوئے لوگوں نے مسائل بیان کئے ہیں جنہیں سنیئر صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کررہا ہوں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبے میں حقیقی معنوں میں تبدیلی کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہوگئے ہیں سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے بی اے پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی خان محمد دمڑ، حاجی راز محمد دمڑ، حاجی باز محمد دمڑ، ملک بڈو دمڑ، حاجی سفر خان، علاقے کے معتبرین،علماء کرام کے ہمراہ سنجاوی کے مختلف علاقوں میں جاکر مختلف افراد کے انتقال پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی