بی این پی کے سینئر ممبر غلام جیلانی قضائے الہٰی سے انتقال کر گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی احمد نواز بلوچ کے بھائی بی ایس او کے سابق متحرک عہدیدار بی این پی کے سینئر اور دیرینہ ممبر غلام جیلانی عرف (جیلو بولان وال) قضائے الہٰی سے کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نے زمانہ طالب علمی سے بی ایس او کے پلیٹ فام سے سیاسی جدوجہد کا آغاز کیا۔ وہ راہشون بلوچستان سردار عطاء اللہ مینگل کے نظریاتی افکار کے دلدادہ تھے۔انکا شمار بی این پی کے صف اول کے اراکینز میں ہوتا تھامرتے دم تک وہ قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کے ہر آواز پر لبیک کہنے والے ہر دم عقاب تیار رہنے والے کارکن تھے۔وہ بلوچستان کے نوجوان طبقہ اور سیاسی حلقوں میں یکساں مقبول تھے۔ بلوچستان کے سیاسی جدوجہد میں انکی بے شمار خدمات ہیں جیلو بولان وال حاجی شیر محمد بنگلزئی سپریڈنٹ ریونیو ڈیپارٹمنٹ،ملک گل محمد بنگلزئی ریٹائرڈ پی ٹی سی ایل آفیسر،بابو مزار خان بنگلزئی،منظور احمد بنگلزئی سینئر اڈیٹر اے جی آفس،حاجی غلام نبی بنگلزئی انسپکٹر ایکسائز د،غلام حیدر بنگلزئی اسپلنجی والے،مرحوم حاجی غلام سرور کے بھائی جبکہ حاجی غلام فاروق بنگلزئی ایس ڈی او ایریگیشن،محمد آصف بنگلزئی ایس ڈی او واسا،،انجینئر یاسر یونٹ سکرٹری بی این پی کلی غریب آباد یحییٰ بلوچ کے ماموں حاجی محمد اسلم بنگلزئی حاجی عبدالرحیم بنگلزئی ایکسین پروجیکٹ II کوئٹہ بی اینڈ آر اور حاجی محمد اکرم بنگزئی ڈویژنل اکاونٹ آفسر،محمد اختر بنگلزئی،علی نواز بنگلزئی کے کزن تھے۔ مر حوم کے روح کے ایصا ل ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بلال مسجد عارف گلی کلی غریب آباد میں لی جائے گی۔