بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ خضداراورسمن شفا ء فاؤنڈیشن پاکستان کے مابین مفاہمتی یاد داشت پردستخط
کراچی /خضدار(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدار اورسمن شفا ء فاؤنڈیشن پاکستان کے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط۔ مفاہمتی یاد داشت کی تقریب سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی (SSUET) میں منعقد ہوئی، مفاہمتی یاد داشت کا مقصدطبی اور جراحی آلات کی تیاری اوراور اس کی تجارت کو فروغ دینا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے BUETK بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنا لوجی خضدارکے وائس چانسلر ڈاکٹر احسان اللہ خان کاکڑ نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان مضبوط روابط کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان UET خضدار ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا جہاں بائیو میڈیکل آلات تیار کیے جا سکیں گے۔ جدت اور کمرشلائزیشن کے ساتھ کم قیمت پر بین الاقوامی صنعتی ضروریات کو پورا کرنا ہی ہماری مشن اور مفاہمتی یاد داشت کا مقصد ہے۔ایم او یو کی خصوصیات میں سمن شفا فاؤنڈیشن کی ترجیحات میں شامل ہے جس میں طبی آلات کی تیاری کے ساتھ معیار اور معیاری کار کردگی، ریورس انجینئرنگ اور اکیڈمی کے ساتھ مضبوط تعلق طبی اور جراحی شعبوں میں استعمال ہونے والے طبی آلات کی بڑے پیمانے پر تجارتی پیداوار کے لیے اپنی مہارت کا استعمال شامل ہے۔ جس میں یونیورسٹی کے فیکلٹی، طلباء اور محققین شامل ہونگے۔اس موقع پر اعزازی چانسلر ایس ایس یو ای ٹی جناب جاوید انور، وائس چانسلر سرسید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین، سمن شفا فاؤنڈیشن کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر شاہد نور، ریاست علی چنگیزی، رجسٹرار ایس ایس یو ای ٹی انجینئر نگہبان اور دیگر بھی موجود تھے۔ Cdre (R) سید سرفراز علی، ڈین SSUET، ڈائریکٹر جنرل ORIC BUETK ڈاکٹر شبر نقوی، منیجر ریسرچ آپریشنز ORIC BUETK مسٹر اسلم زیب اور SSUET کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران، سمن شفا فاؤنڈیشن کے سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے گئے۔