وزیراعلیٰ بلوچستان کا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ سیاحتی مقام ہنہ اوڑک کا اچانک دورہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ سیاحتی مقام ہنہ اوڑک کا اچانک دورہ،وزیراعلیٰ کی فوری طور پر کوئٹہ ہنہ اوڑک روڈ کی تعمیر ومرمت کی ہدایت۔ ہفتہ کو وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبائی وزیر صحت سید احسان شاہ کے ہمراہ سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر سیاحتی مقام ہنہ اوڑک کا اچانک دورہ کیا اوربڑی تعداد میں مقامی لوگوں کی ملاقاتیں جہاں لوگوں نے بجلی گیس اور دیگر بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی کی شکایات اوروزیراعلیٰ کی گاڑی کو جگہ جگہ روک کر مسائل سے آگاہ کیا،مقامی لوگوں کی طرف سے وزیراعلیٰ بلو چستان کی گرم چائے اور پکوڑوں سے خاطر مدارت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کیسکو اور گیس کمپنی حکام کو ہنہ اوڑک بھجوانے کی یقین دہانی کر تے ہوئے کہا کہ میں خود بھی وفاقی وزیر توانائی سے اوڑک کو گیس اور بجلی کی فراہمی کی بات کرؤنگاہماری حکومت غریب عوام کی پریشانیوں کے خاتمے اور انکے گھروں میں خوشحالی لانے کا عزم رکھتی ہے ہنہ اوڑک میں ترقی کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کر کے بہترین سیاحتی مقام بنائیں گے انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے وزیراعلیٰ کا منصب عطا کیااللہ تعالیٰ نے جو مقام اور عزت دی وہ غریبوں کی دعا سے ہے امیروں کے کام تو ویسے ہی ہو جاتے ہیں ہمارا مقصد غریب طبقہ کو عزت دینا اور اسے اوپر لانا ہے انہوں نے کہاکہ صرف وعدے اور باتیں نہیں کام کرنے آئے ہیں میرے دروازے سب کے لئے کھلیں ہیں اگر آپ کا کام نہیں ہوا تو میرے پاس آئیں کوئٹہ شہر کے اتنے قریب ہوتے ہوئے ہنہ اوڑک میں زندگی کی بنیادی سہولتیں نہ ہونا افسوسناک ہے،مقامی آبادی کا سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ آپ پہلے وزیراعلیٰ ہیں جو بغیر کسی پروٹوکول اور سیکورٹی کے یہاں آئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے