مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے،کلثوم بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی خواتین ونگ کے صوبائی سیکرٹری کلثوم بلوچ نے مری میں جاں بحق سیاحوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مری میں افسوس ناک سانحے پر پورا ملک سوگوار ہے
بہتر ہوتا کہ مری میں سیاحوں کو سنگین صورت حال سے آگاہ کیا جاتا، انتظامیہ سیاحوں کی فی الفور مدد کیلئے ہنگامی اقدامات کرے‘یہ بات انہوں پارٹی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مری اور گلیات میں ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں میں شہریوں کی اموات انتظامی نااہلی اور مجرمانہ غفلت ہے
یہ حکومت کی انتظامی صلاحیت کا عالم ہے کہ ٹریفک انتظامات کرنے کے قابل بھی نہیں ہے جو حکومت رش میں پھنسے شہریوں کو نہیں بچا سکتی وہ مہنگائی کی دلدل سے عوام کو کیسے نکال سکتی ہے
جب شہری پھنسے ہوئے ہیں تو انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کیوں نہ کی گئی؟ حکومت ایک ہزار گاڑیوں کے انتظام کی بھی صلاحیت نہیں رکھتی تو اسے اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے
انہوں نے کہا کہ سیاحت میں اضافے کا حکومتی پروپیگنڈہ سفاکی اور سنگ دلی کی انتہا ہے، مغرب کی مثالیں دینے والوں نے تو مشرقی روایات کی بھی لاج نہیں رکھی۔