صوبے کے دوردرازعلاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، نورالحق بلوچ

نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان نورالحق بلوچ نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر میر اعجاز خان سنجرانی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایچ او چاغی ڈاکٹر کہور خان بلوچ ڈائلیسز پروگرام بلوچستان کے فوکل پرسن ڈاکٹر شوکت بلوچ بھی موجود تھے میر اعجاز خان نے سیکریٹری صحت کو چاغی میں صحت سے متعلق درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع چاغی دور دراز علاقوں پر مشتمل علاقہ ہے جہاں دیگر بنیادی سہولیات نہ ہونے کے صحت کے شعبے میں کوئی خاص کام نہیں ہوا ہے لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا میرا ترجیح ہیاس وقت ڈی ایچ کیو سمیت تمام ہیلتھ فیسیلیٹیز میں ڈاکٹر نہیں ہے جب تک حکومت بلوچستان چاغی کیلئے اسپیشل الاونس کا اعلان نہیں کرتا ڈاکٹرز آنے کو تیار نہیں ہونگے انھوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کی قیادت میں عوام کی خدمت اور عوامی مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتاہے اس موقع پر سیکریٹری صحت نورالحق بلوچ نے یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ جلد چاغی کے مسائل کرنے کی کوشش کی جائے گی ڈی ایچ کیو کیلئے سرجن، گائناکالوجسٹ، انستیزیا اسپیشلسٹ،ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز، لیڈی میڈیکل آفیسر، نرس،نوکنڈی چاغی کیلئے ڈاکٹرز کی تعنیاتی کیلئے اور انکیاسپیشل الاؤنس دینے کیلئے سمری وزیر اعلیٰ کو بھیجا جائے گاادویات کی کمی کو دور کرنے کیلئے ڈی ایچ کیو سمیت ڈسٹرکٹ کا کوٹہ بڑھا کر دکھی انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے