چاغی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا
نوکنڈی(ڈیلی گرین گوادر)ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی برف باری اور بعض مقامات پر بوندا باندی اور دوسری طرف میدانی علاقوں میں یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق نوکنڈی سے متصل پہاڑی علاقے کوہ سلطان،دوربن چاہ،نارو اور براپ چاہ میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی اس کے علاوہ بعض مقامات پر بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے نوکنڈی اور میدانی علاقے شیلگ،سیندک،ریکودک،ہمے،مشکیچاہ،کوہ دلیل لانڈی،تین سو تیرہ لانڈی،تاؤنگ،راجئے،گوالشتاپ،وادیان،بگ، تراسی لانڈی،نولی لانڈی شمال مغرب سے جاری یخ بستہ تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا نوکنڈی میں جاری یخ بستہ ہواؤں کے چلنے سے بازاروں میں لوگوں کا رش کم رہا دوسری طرف لوگ سوختنی لکڑی،مٹی کے تیل اور ایل پی جی گیس کی حصول میں مشکلات سے دوچار رہے۔